انٹر بینک مارکیٹ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ


کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔

10اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ،17 میں اضافہ، 24 کی قیمتوں میں استحکام

اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 22 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قدر 75روپے 83 پیسے رہی۔اسی طرح جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 1روپے 92 پیسے، برطانوی پائونڈ 73 پیسے کمی کے بعد 367.34 پر بند ہوا ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں