سب سیاستدانوں کو مِل کر سیاست پر پابندی لگا دینی چاہیے، گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچھ عرصے کے لیے سیاست پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحران کے حوالے سے سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے چلنا ہے۔ ایسے میں یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ سب سیاست دانوں کو مل کر کچھ ماہ کے لیے سیاست پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

گورنر سندھ نے اتنی عزت دی، دل نہیں چاہ رہا کراچی سے جاؤں، ارشد ندیم

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے چلنا ہے۔ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب معاشی طور پر مستحکم ہو رہے ہوتے ہیں تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں۔ جب غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آتے ہیں تو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں