سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Crude oil تیل و گیس

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

تیل و گیس کا ذخیرہ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سروس نے دریافت کیا۔ سنجھورو بلاک سمبار فارمیشن میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ ٹو نامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل جبکہ 68 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہو گی۔

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

سمبار فارمیشن کے سنجھورو بلاک میں تیل اور گیس ملنے سے نئی دریافت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔بلوچ ٹو نامی کنویں کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی تھی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس سے 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔اسی نئی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ کھلیں گی۔


متعلقہ خبریں