سرمایہ کاری کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 13.1 فیصد تک گر گئی

سرمایہ کاری کی شرح

ملک میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ 13.1 فیصد تک رہی جو پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 10.89کروڑ ڈالرز کا اضافہ

اس سے قبل، کم ترین تناسب 74-1973 کے مالی سال میں ریکارڈ ہوا تھا جو 13 عشاریہ دو فیصد تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ملک کے تمام معاشی اہداف اور سیاسی استحکام حاصل کیے بغیر سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

اس طرح سرمایہ کاری کی شرح تقریباً پچاس سال بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں