ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

سرمایہ کاری کی شرح

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 19 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا سولر سسٹم اسکیم کو پورےسندھ میں پھیلانے کا اعلان

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 38 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت معمولی اضافے کیساتھ 278 روپے 45 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی۔

دوسری جانب سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔ نسونے کا فی تولہ نرخ 2200 روپے کم ہو گیا، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1886 روپے کی کمی ہوئی۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

اس کمی کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 24 ہزار 194روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

فی اونس قیمت میں چار ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 2516 ڈالر ہو گئی ہے، چاندی کی قیمت 2529.14روپے کی سطح پر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں