ہمارا ہیرو بوڑھا ہو رہا ہے، سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کے تبصرے

سلمان خان

سلمان خان کی حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو اداس کر دیا۔

گزشتہ روز سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان صوفے پر بیٹھے ہوتے ہیں تو اسی دوران، اداکارہ سونالی باندرے ان سے ملاقات کے لیے آتی ہیں۔

بیٹیوں پر لاگو اصول بیٹوں کیلئے بھی ہونے چاہئیں، مریم نفیس

اداکار صوفے کی پشت کا سہارا لیتے ہوئے بڑی ہی مشکل سے کھڑے ہوتے ہی اور پھر سونالی سے ملاقات کرتے ہیں۔یہ ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی تو مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں انٹری ڈال دی۔

ایک مداح نے کہا کہ ہمارے بچپن کے پسندیدہ ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جبکہ ایک مداح نے کہا کہ بیماری ہو یا جوانی، ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔

ایک مداح نے کہا کہ سلمان خان کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے جبکہ ایک اور مداح نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انہیں بوڑھا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن یہ دیکھ کر بہت برا لگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں