کابل: افغان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی وزارت کھیل کے حکام نے کہا کہ حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیر شرعی سمجھتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔
افغان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے تحقیقات کے بعد جاری کیا۔ افغانستان کی پولیس نے مکس مارشل آرٹس کی اسلامی یا شرعی قوانین کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ وزارت کو پیش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکارکردیا
افغان حکام نے کہا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ کھیل میں شرعی حوالے سے مسائل ہیں۔ اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہیں۔