ایف بی آر نے نا ن فائلرز کیلئے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا

FBR Tax

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا۔

چیف کوآڈینیٹرایف بی آر نعیم میر کا کہنا ہے کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا ہے، نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پر کرکے فائلربن جائیں، تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیاایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔

کراچی کے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکس فارم میں سالانہ فروخت، خریداری، آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ایف بی آرنے کل منافع، آمدن، سیونگ کی تفصیلات مانگ لیں،تاجروں سے اداکردہ ٹیکسوں، ایڈجسٹیبل ٹیکس کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

چیف کوآڈینیٹر ایف بی آر نے نئے فارم کے متعلق مزید بتایا کہ فارم میں ٹیلی فون، بجلی بل پر ادا کردہ ٹیکس کا ڈیٹا بھی مانگا گیا ہے،ایف بی آر نے تاجروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں،ٹیکس فارم اردو اور انگریزی زبان میں ترجمے کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں