موسلا دھار بارشوں کے باعث میرپور خاص اور حیدر آباد میں کل (جمعرات)تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میر پور خاص میں بارشوں کے پیش نظر کل اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، نجی و سرکاری اسکول بند رہیں گے۔
انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ پی ٹی اے نے بتا دیا
دوسری جانب حیدرآباد میں بھی شدید بارشوں کے باعث کل (جمعرات)عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔
کراچی ضلع وسطی میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹ آفس کی تازہ ترین ایڈوائزری کے بعد اب کل شام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
علاوہ ازیں سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر 29 اور 30 اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ڈی سی آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ تعلیم و خواندگی نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عام تعطیل کے اختیارات دے دیے تھے۔
وفاقی پولیس افسران کی برطرفی کے معاملے میں نئے انکشافات
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ضلع بھر کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 29 اور 30 اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ سکولوں کا نان ٹیچنگ اسٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رہے گا۔
جامشورو میں 29سے31اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 3دن چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے،نواب شاہ میں بھی شدیدبارشوں کےپیش نظر29اور30اگست کوتعلیمی ادارےبندرہیں گے۔