انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ کیریئر کے دوران ڈیوڈ ملان ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بھی رہے۔

انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

یاد رہے کہ چند ماہ پہلے انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر میں 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش فاسٹ باؤلر نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا


متعلقہ خبریں