سندھ حکومت کا 10 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دینے کا اعلان

Nasir Shah

صوبائی وزیر توانائی ناصرشاہ نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا دورہ کیا، اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دس ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد 1لاکھ بڑھائی جائےگی۔

انٹربینک میں ڈالر278.45روپے کا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف جدیدٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس وقت غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے نوجوانوں میں ناامیدی پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگروام میں ملکی وغیرملکی نامورادارےحصہ لےرہےہیں ، ایران سعودی عرب ،چین ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دیگراہم ممالک بھی شریک ہیں۔

اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، محمد آصف
صوبائی وزیر کا انٹرنیٹ کے مسئلے پر کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نیٹ مسئلہ ہے ، نیٹ ورکنگ کے حوالےسے پاکستان میں منفی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔

دوسری جانب پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی،انٹرن شپ والے نوجوانوں کو 25ہزارروپے ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا،پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ،بجلی ایک روپے89 پیسے فی یونٹ مہنگی

پروگرام میں 2برس میں ڈگری مکمل کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لیے عمر حد18سے 25برس ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان قدم بڑھائیں ،روشن مستقبل منتظر ہے،نوجوانوں کو مالی خودمختاری کی راہ پرگامزن کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں