خیبر پختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کیلئے 10، 10 لاکھ روپے دے گی، جس کی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دیدی ہے۔
درہ آدم خیل میں 11اموات، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا متاثرہ خاندان کےلیےمالی امداد کا اعلان
مزمل اسلم نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ، شمالی وزیرستان بم دھماکے کے متاثرین کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ روز دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 40 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔