کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے رہی۔ دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پانڈ 367.71 روپے، سعودی ریال 74.43 روپے، یو اے ای درہم 76.23 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔ انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی سٹور زبند،ملازمین کی ہڑتال،شہری پریشان
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔