میرا اس دفعہ 32 لاکھ روپے کا بل آیا ہے،وفاقی وزیر توانائی


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ان کا اس دفعہ 32 لاکھ روپے کا بل آیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے 8 ٹیوب ویلز ہیں،میرے تمام ٹیوب ویلزکا 32 لاکھ روپےبل آیا ہے۔

پاکستانی بھکاریوں نے سعودی عرب کے بعد ایران اور عراق کا رخ کرلیا

ہمارے دور میں سفارش پر کام نہیں ہورہا،میرے حلقے میں 5 فیڈرز پر 80 فیصد لائن لاسز ہیں،میرے حلقے میں صرف 2 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر توانائی غیرمنصفانہ سلیب سسٹم کے طویل سوال پر غصے میں آگئے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

اویس لغاری نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ سوال کریں تقریر نہ کریں یا پھر ڈائس پر آجائیں، کمپنی سے کہوں گا کہ آپ سے پوچھ کر سلیب بنائیں۔

 


متعلقہ خبریں