پی ٹی آئی حمایت یافتہ اسیر ایم این اے حاجی امتیاز قومی اسمبلی پہنچ گئے

haji imtiaz

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ اسیر رکن اسمبلی حاجی امتیاز قومی اسمبلی پہنچ گئے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے ، حاجی امتیاز کو پروڈکشن آرڈر کے تحت قومی اسمبلی لایا گیا جہاں وہ اپنی والدہ سے ملکر آبدیدہ ہوگئے۔

اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

خیال رہے کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے تھے۔یہ آرڈر قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ہی جاری کئے گئے ہیں، سپیکر سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

حاجی امتیاز وڑائچ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں ہیں، سپیکر نے پنجاب پولیس کو امتیاز وڑائچ کو 26 اگست سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری امتیاز علی کی والدہ اللہ رکھی نے کہا ہے کہ بیٹے کے ساتھ ملاقات کر کے اور اسے دل کے ساتھ لگا کر دل اور روح کو سکون حاصل ہو گیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا واپس آگیا ہے۔میڈیا کے نمائندوں نے جب پوچھا کہا آپ کا نام کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ میرا نام بہت مشکل ہے آپ کو یاد نہیں رہے گا۔

میڈیا کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ میرا نام اللہ رکھی ہے اور میں چودھری امتیاز علی کی والدہ ہوں۔دو مہینے سے بیٹے کے ساتھ ملاقات نہیں کی تھی جس کی وجہ سے دل بہت پریشان تھا اور راتوں کو اٹھ اٹھ کر اللہ سے دعائیں کرتی تھی کہ اللہ پاک میرے بیٹے کو جن لوگوں نے قید میں رکھا ہے انہیں ہدایت نصیب فرما۔

سولر پینل درآمد کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری امتیاز علی کی والدہ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات، بیٹے کی رہائی اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف کے تمام ممبران اسمبلی سے ملاقات کی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں