ملک میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش


وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی ہیں۔

دستاویزکے مطابق ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں، ملک میں 1286وی پی اینز،136 فری لائسنسز اور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع

1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزار 840وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں،136 لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں۔

پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا،پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے۔

پنڈی ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ،پاکستان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنسز کیلئے وی پی اینز کی سہولت دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں