بوم بوم کے نام سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف چار فاسٹ باؤلرز کھلانے کے فیصلے پر سوالات اٹھادیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بدترین شکست پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 وکٹوں سے قومی ٹیم کو شکست کے بعد پِچ کی تیاری پر سوالات اٹھتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 4 فاسٹ باؤلرز کا انتخاب اور ایک ماہر اسپنر کو ڈراپ کرنے پر بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
پچ ہمارے اندازے کے مطابق نہیں تھی، کپتان قومی ٹیم
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پورے ٹیسٹ میچ میں بہترین کرکٹ کھیلی جس کا کریڈٹ اُن سے چھینا نہیں جاسکتا۔
خیال رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں شکست دے دی۔