یمن کے سمندر میں کشتی الٹنے سے 13 تارکین وطن ہلاک جبکہ 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشتی میں 25 ایتھوپیا اور دو یمنی شہری سوار تھے، یمن کے صوبہ تعز کے ساحل کے قریب سے گزرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔
بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے ، ہلاک ہونے والوں میں 11 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
ہیٹی ، جادو ٹونے کے دوران کشتی میں آگ لگ گئی ، 40 مہاجرین ہلاک
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، یہ واضح نہیں ہے کہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کیا تھی۔
واضح رہے جولائی میں بھی یمن کے شہر تعز کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔