ندا ڈار کو ہٹا کر ثناء فاطمہ کو ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کرنیکا فیصلہ

ویمن کرکٹ ٹیم کپتان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثناء پاکستان ویمن کرکٹ کی ٹیم کپتان کے لیے مضبوط امیدوار ہیں انکی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل، عبدالرزاق، اسد شفیق شامل

ذرائع نے بتایا کہ ندا ڈار کو ان کی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ویمن ٹیم کی کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بنگلہ دیش کی زیر میزبانی اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں