قانون میں ترمیم کا فیصلہ ، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ

بلدیاتی انتخابات موخر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول جاری ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، شعیب شاہین

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے، انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں