قتل کا مقدمہ ، بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کو پاکستان سے واپس بلائے جانے کا امکان

شکیب الحسن

پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے میں مصروف بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو فیکٹری ملازم کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں سیریز کے دوران واپس ڈھاکا بلائے جانے کا امکان ہے۔

تسکین احمد پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  کو شکیب پر درج قتل کے مقدمے سے متعلق لیگل نوٹس بھجوائے جانے پر صدر کرکٹ بورڈ فاروق احمد کا ردعمل بھی آ گیا ہے۔

فاروق احمد نے کہا کہ شکیب الحسن کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی موصول ہو گئی ہے تاہم بورڈ کو بھجوایا گیا لیگل نوٹس تاحال موصول نہیں ہوا۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ شکیب الحسن کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا جائے گا، فی الحال میچ کے دوران کرکٹر کو نہیں نکال سکتے۔ ایف آئی آر کے مطابق تحقیقات ہوں گی اور کیس کو کسی ایک ڈائریکشن میں لے جایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے بعد دوسرے میچ میں کافی دن ہیں اور اس دوران ہم کوئی فیصلہ کرنے کے بارے میں سوچیں گے ۔


متعلقہ خبریں