اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے، شعیب شاہین

Shoaib Shaheen شعیب شاہین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ حکومت کئی دونمبری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ بانی پارٹی نے ہی منسوخ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی اور صدر آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمان کے پاس بھیجا گیا۔ آصف زرداری کی بطور صدر ملاقات غیرمعمولی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ حکومت کئی دونمبری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میں کوئی ڈرامہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بجلی کے معاملے پر اے پی سی بلا ئے، شاہد خاقان عباسی کا مشورہ

جلسے کی منسوخی کے حوالے سے شعیب شاہین نے کہا کہ جلسہ بانی پی ٹی آئی نے ہی منسوخ کیا تھا۔ اعظم سواتی نے ملاقات کر کے پیغام آگے پہنچایا۔

انہوں نے نے کہا کہ پرسنل چیٹ کو میڈیا پر نشر کرنا مناسب نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سے تعلق نہیں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں