ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔
مبارک ثانی کیس ، وفاق کی فیصلے میں درستگی کی درخواست منظور
چینی کی برآمد کیلئے دورانیہ 45دن سے بڑھا کر 60دن کر دیا گیا ،افغانستان کو چینی کی برآمد کیلئے رقم ایڈوانس وصول کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
گنے کے کاشتکاروں کو رقوم نہ دینے والی ملز کیخلاف کارروائی کی شرط رکھی گئی،ای سی سی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی قیمت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی ہے۔