حکومت نے نیلامی میں 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹی بلز کی نیلامی کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے اور 3ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہوکر 17.49 فیصد رہی۔
ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے اور 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد کم ہوکر 17.74 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ حکومت نے 12 ماہ کے 125 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے ہیں جب کہ 12 ماہ کے بلزکی کٹ آف ایلڈ 74 بیسزپوائنٹس کم ہو کر16.99 فیصد رہی۔