منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک ، اکائونٹس منجمد ، جائیداد ضبط کرنیکا حکم

منی لانڈرنگ

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد نے ایف آئی اے کے چالان پر کی۔

میڈیا ہاؤسز کو غیرقانونی 2.4 بلین دینے کا الزام، اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو طلب کرلیا

عدالت نے مونس الہٰی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کیا ، علاوہ ازیں  قصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی منجمد کرنے اور لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ضمنی چالان داخل کر ادیا

بعد ازاں عدالت نے عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے اشتہاری ملزمان میں مونس الٰہی کے علاوہ فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، عامر سہیل اور عامر فیاض شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں