برازیلیا: معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کی دنیا میں دھماکے دار انٹری کے بعد اپنے چینل کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 39 سالہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جنہیں دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بھی یوٹیوب پر اپنے چینل کا اعلان کیا اور اس کے آغاز کے بعد سے ہی اس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
صرف 4 گھنٹے میں ہی رونالڈو کے چینل نے 40 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کر لیے اور اس نے سب سے کم وقت میں اتنے سبسکرائبرز حاصل کرنے کی تاریخ رقم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن پوپن عہدے سے مستعفی
یہ تیز رفتار اضافہ بتاتا ہے کہ ’UR‘ یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے جو فی الحال پروڈکٹیو مواد بنانے والے مسٹر بیسٹ کے پاس ہے، جن کے 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔