آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے کی نومبر میں دستبرداری، جے شاہ مضبوط امیدوار

آئی سی سی

چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) گریک بارکلے نومبر میں اپنے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق گریگ بارکلے نے بورڈ کو تصدیق کی ہے کہ وہ نومبر میں عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد دستبردار ہو جائیں گے۔ موجودہ ڈائریکٹرز چئیرمین کے لیے نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نامزدگیاں دو سے زیادہ ہوئیں تو الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شِپ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق نئے چیئرمین کی مدت یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جنرل اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ آئی سی سی چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں