عمران خان رواں سال جیل سے رہاہو جائیں گے، اسد قیصر

asad qaiser

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے عمران خان خان اسی سال جیل سے رہا ہو جائیں گے ۔

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم نامہ ود عبدالرزاق سیال کیساتھ” میں گفتگوکرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان نے موجود ہ حکومت کے چند دنوں کی مہمان کا بلکل ٹھیک بیان دیا ہے ، ان کے پاس زیادہ معلومات ہیں۔ کیونکہ حکومتیں اخلاقی اورقانونی جوازپر چلتی ہیں اورموجودہ حکومت کے پاس یہ بلکل نہیں ہیں۔

عمران خان کو مستقبل قریب میں جیل سے باہر آتا ہوا نہیں دیکھ رہا، ارشادبھٹی

انہوں نے کہا کہ میں سنا ہے بڑے میاں (نواز شریف ) ناراض ہیں کیونکہ جس طرح انہیں لایا گیا تھا کہ وہ وزیراعظم بنیں گے لیکن چھوٹے میاں صاحب (شہباز شریف ) نے ان کیساتھ دھوکہ کیا ، یہ سب ہونے کے بعد ان کی ناراضگی بنتی ہے ۔

رہنما تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے متعلق کہا کہ وہ اچھے اور ذہین انسان ہیں۔ ان کی پارٹی میں واپسی سے متعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت صلاحیتیں ہیں، اس وقت جو ملکی صورتحال ہے وہ اسے دیکھ کر مایوس ہیں ، میرا ان کیلئے پیغام ہے کہ آپ نے مایوس نہیں ہونا، اپنی جدوجہد جاری رکھیں، آپ اس ملک کا اثاثہ ہیں۔

نیا توشہ خانہ ، نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا

آپ یہ نہ سوچیں یہ ملک آپ کو کیا دے گا بلکہ یہ سوچیں آپ نے اس ملک کو کیا دینا ہے، اگر میرا جیسا انسان جو ٹاٹ کے سکول میں پڑھا وہ ملک کے اتنے اچھے عہدے پر آسکتا ہے تو آپ بھی آ سکتے ہیں۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں: 


متعلقہ خبریں