روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالرکی قیمت میں کمی

Dollar euro dirham riyal ریال ڈالر درہم پاونڈ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 34 پیسے کا ہو گیا ۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر278 روپے 44 پیسے کا ہوگیا

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 24 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے گزشتہ روز ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 70 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 40 پیسے رہی ۔ دیگربڑی کرنسیوں میں یورو 20 پیسے کے اضافے سے 362.60 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے 30 پیسے کے اضافے سے 362.30 روپے کا ہو گیا۔

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال کی قیمت 74.52 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت 76.32 روپے رہی۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی  2512 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

سونا 200 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 52 ہزار 700 ہو گئی

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں