سعودی عرب ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہریوں اورغیرملکی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔
ایسے مقامات پر جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کریں، بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کریں۔
ملک بھر میں آئندہ 2روز میں موسلادھار بارش کا امکان
سعودی عرب محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور طائف میں شدید بارش، سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جدہ اور اللیث سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ریاض میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ السلیل اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور ژالہ باری جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔