گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹروے پر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر ڈرنگ ملوک والی کے قریب مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
موٹروے کلر کہار: باراتیوں کی بس کو حادثہ 14 افراد ہلاک 63 زخمی
جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے ، حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔