کامران ٹیسوری کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت سندھ کو خط لکھنے کا اعلان

kamran tessori

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ میں پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنےکیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا سندھ حکومت کو بھی پنجاب کی طرح اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا سندھ کے عوام کو پنجاب کی طرح بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ ملا تو احساس محرومی پیدا ہو گا، سندھ حکومت کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ بھی صوبے میں بجلی سستی کرنے کے فنڈ مختص کرے۔

پنجاب حکومت کا بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ

خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے صوبے کی عوام کے لیے دو ماہ کے لیے بجلی کے نرخ 14 روپے فی یونٹ سستے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے۔


متعلقہ خبریں