افغان حکومت نے باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی ، عمل نہ کرنیوالوں کی ملازمت کی جگہ تبدیل کر یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی۔
کوئی امریکی فوجی وردی میں قبول نہیں ، سفارتی تعلقات کیلئے آ سکتے ہیں ، افغان حکومت
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا اور ملک کی مجموعی صورتحال بہت اچھی ہے۔