آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی وجہ سے کچھ چیزیں راستے میں حائل ہیں، رانا مشہود

Rana Mashood

لاہور: چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط کی وجہ سے کچھ چیزیں راستے میں حائل ہیں۔

چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ یوتھ فیسٹیول سے آگے آئے اور طلائی تمغہ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، کھیل سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی یوتھ نے اپنے زندگیوں کو سنوارنا ہے۔ چاہے فنی تعلیم میں، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آرٹس اینڈ کلچر اور چاہے کھیل کے میدان میں۔ نوجوانوں کو اپنے اندر ارشد ندیم جیسا جذبہ اور اپنے پروفیشن سے لگن پیدا کرنا ہو گی۔

رانا مشہود نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کی وجہ سے کچھ چیزیں راستے میں حائل ہیں۔ لیکن آنے والے مہینوں کے اندر چیزوں کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ میں کمی کا جو اعلان کیا وہ خوش آئند ہے۔ اس سے پنجاب کے عوام کے اخراجات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو روزگار کیلئے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ

رانا مشہود نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور پاکستان کی بر آمدات میں استحکام آ رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ وہیں کھیل کے شعبے میں بھی مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت بہت جلد باصلاحیت نوجوانوں کے لیے اسپورٹس کوٹہ لا رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں