وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک اور ٹیم ممبر کو فارغ کر دیا

Ali Ameen Gandapur

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما جنید اکبر کو فوکل پرسن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ایم این اے جنید اکبر خان کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے وزیراعلی خیبر پختونخوا فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا۔

خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو روزگار کیلئے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو وزیراعلیٰ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کابینہ سے فارغ کئے جانے والے شکیل خان کی حمایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کے عہدے سے برطرف ہونے پر ایم این اے جنید اکبرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو وزیراعلی کا فوکل پرسن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فوکل پرسن کی ذمہ داری پوری کرنا میرے لئے ممکن نہ تھا۔

اویس یونس پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی بانی کی ویژن کے مطابق پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا اور اب بھی ان کیساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔


متعلقہ خبریں