پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں دیا، مریم نواز کا مصطفی کمال کو جواب


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے رہنماء ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں دیا بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کرلیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں، مجھے خوشی ہوگی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنی عوام کو یہ ریلف فراہم کریں، شکریہ۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی پنجاب میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کردے اور ایم کیو ایم خاموش رہے یہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں، امید ہے وزیرِ اعظم پورے ملک کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنے کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں