بانی پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں ان دوستوں کیلئے جو جائز طریقے سے مجھ سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔
’جی ہاں، ہم خان ہیں ، جمائمہ کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
جمائمہ نے کہا کہ سائبر ہراسمنٹ کی وجہ سے مجھے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا، جنہیں بلاشبہ پی ٹی آئی کے مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے اب پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی ہے، اسے صرف وی پی این استعمال کرنے والے ہی دیکھ سکیں گے ، انہوں نے لکھا کہ پاکستانی سیاست ایک ایسا تحفہ ہے جو ملک چھوڑنے کے 20 سال بعد بھی پیچھا کر رہا ہے۔