خیبر پختونخوا کے مزید 3 وزراء پر گڈ گورننس کمیٹی کی تلوار لٹکنے لگی

خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ کے ہٹائے جانے والے وزیر شکیل خان کے بعد مزید 3 وزراء پر تلوار لٹکنے لگی۔

ذرائع کے مطابق گڈ گورننس کمیٹی کو مزید 3 محکموں کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں محکمہ تعلیم، خوراک اور صحت شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس شکیل احمد خان مستعفی

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈ گورننس کمیٹی نے شکایات سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ، وزیرخوراک کے بعد وزیر تعلیم کو بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو ہٹا دیا گیا تھا۔

اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا؟ فیصل کریم کنڈی

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا تھاکہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا،  شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں