کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل و گیس

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے کوہاٹ کے راضگر 1 میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

 اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) مطابق ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 17.9 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جا ئے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں