دریاؤں اور آبی ذخائر کی ہائیڈرولوجیکل آوٹ لک رپورٹ جاری

River

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں اور آبی ذخائر کی ہائیڈرولوجیکل آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم کے کیچمنٹ علاقوں میں کم درجے کا آبی بہاؤ متوقع ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد میں نچلے سے درمیانے درجے کا آبی بہاؤ متوقع ہے۔

پیر پنجال رینج (شمال مشرقی پنجاب) کے نالے، ندیوں کے ساتھ دریائے کابل اور اس کی معاون ندیوں (اٹک خیر آباد، نوشہرہ، ادیزئی پل) میں درمیانے درجے کا پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

تونسہ اور گڈو بیراج کے ساتھ کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن کے ساتھ ساتھ ژوب، سبی اور قلات ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں کم سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جس وزیر سے بات کریں فرعون بن جاتا ہے، طارق محمود اپنی حکومت پر برس پڑے

بالائی خیبرپختونخوا ڈویژنوں، راوی اور چناب کے کیچمنٹ کے علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ژوب، سبی، نصیر آباد اور قلات ڈویژن کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ سیلابی ریلوں سے چشمہ تونسہ اور گڈو سے ملحقہ میدانی علاقوں کی آبادیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ عوام سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں