لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ٹاپ سٹی کیس میں شکایات پر انکوائری کی گئی۔
بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
انکوائری کے بعد آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات سامنے آئے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو فوجی تحویل میں لے کر کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
پاک فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضح بیان دے چکےہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیوز کانفرنس کے دوران پاک فوج میں احتسابی نظام کی بات کی تھی۔
فوج کا اپنا نظام اور طریقہ کار،سمجھتا ہوں یہ ایک مضبوط میسج ہے، رانا ثنا اللہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا فوج میں خود احتسابی کا عمل ہروقت جاری رہتاہے،جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی ذمہ داری،ہمیں اپنے احتساب کے نظام پر فخر ہے۔