نیب ہیڈکوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، چیئرمین نیب

نیب، احتساب سب کیلیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چیئرمین

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

لاہور میں نیب کمپلیکس کے دور ے کے موقع پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ  میں ہے، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، ہمیں خدا کا خوف دل میں رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوئے، کرپٹ افراد کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے، میگا کرپشن کیسز کئی سال سے بند پڑے تھے لیکن اب قانون کی حکمرانی کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 90 ارب ڈالر سے زائد کا مقروض ہے، عوام کے دکھوں کا مداوا ہمارا مقصد ہے، بدعنوانی کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو نوٹس کے باوجود نیب نہیں آتے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی خواہش ہے کہ سیاست دانوں کو گرفتار کر کے انہیں سیاسی شہید بنا دیا جائے۔


متعلقہ خبریں