جے یو آئی نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی

تحریک انصاف

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی۔

مولانا فضل الرحمن اور عشرت العباد کے درمیان رابطہ ، ملکی صورتحال پر تشویش

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو مذاکرات  کا پیغام دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین سے اگلے دو روز میں اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے گی۔

ملک بھر میں جلسے کریں،کوئی لڑائی نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ کے پی کو ہدایت

جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے عمرہ سے واپسی پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے لئے  کمیٹی کو اجازت دی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں