پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ، ستمبر تک بیک لاگ ختم ہونے کا امکان

پاسپورٹس

محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی۔

بلوچستان حکومت کا شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے۔

یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے تک بیک لاگ ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔


متعلقہ خبریں