لاہور ہائیکورٹ میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر دائر ہتکِ عزت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
میشا شفیع نے سیشن عدالت کی جانب سے 50 لاکھ روپے ہرجانے کی ڈگری کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔
اپیل میشا شفیع کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ حقائق اور شواہد کے برعکس ہے۔
صحیفہ جبار نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو حیران کن جواب دے دیا
درخواست گزار کے مطابق عدالتِ عالیہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ہرجانے کی ڈگری کو ختم کرے۔
دوسری جانب علی ظفر نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اوران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں، جس پرانہوں نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
یہ کیس ملک میں ہراسانی کے الزامات اور ہتکِ عزت کے قوانین کے تناظر میں ایک اہم قانونی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر شوبز حلقوں سمیت قانونی ماہرین کی بھی گہری نظر ہے۔
