طلبہ کا الٹی میٹم ، حسینہ واجد کے حامی سمجھے جانیوالے سپریم کورٹ کے مزید 5 جج مستعفی

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد سپریم کورٹ کی اپیلٹ ڈویژن کے مزید 5 ججز نے استعفے دے دیئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں ججز نے استعفے وزارت قانون کے توسط سے صدر شہاب الدین کو بھجوا دیئے ہیں ، مستعفی ہونے والے پانچ ججز بنگلہ دیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مفرور سابق وزیراعظم کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

طلبہ کا الٹی میٹم ، بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ مستعفی ہونے والوں میں جسٹس عنایت الرحیم، جسٹس ابوظفر صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر حسین، جسٹس شاہی نور اسلام اور جسٹس کاشفہ حسین شامل ہیں۔

دوسری جانب طلبہ نے قائم مقام چیف جسٹس کی نامزدگی بھی مسترد کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش ، کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک کی قیادت کرنیوالے 2 طالبعلم بھی عبوری کابینہ میں شامل

واضح رہے طلبہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر چیف جسٹس سمیت 6 سیاسی ججز نے استعفے نہ دیئے تو ان کے گھروں میں گھس جائیں گے اور استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں