گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ بھارتی و غیرملکی فینز کی سلفیاں

Arshad

پیرس: پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے بھارتی و غیر ملکی مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد نوجوان اولمپئین ارشد ندیم نے گراؤنڈ کا چکر لگایا۔ اس دوران انہوں نے غیر ملکی فینز کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

میدان کا چکر لگانے کے دوران ارشد ندیم نے خصوصی طور پر بھارتی پرچم اٹھائے مداح کے ساتھ تصاویر بنوائیں جس پر انہیں خوب داد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان

اسی طرح ارشد ندیم نے میدان میں موجود بچوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔ جس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کا تمغہ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا۔ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں