ایف بی آر نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس لگنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس عائد کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔
ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘ بلاتے ہیں،بھائی شاہد
ارشد ندیم نے40سال بعد گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کو خوش کیا ہے، ارشد ندیم کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے لئے پر عزم ہیں، اس وضاحت کے بعد اس طرح کی بے بنیاد افواہوں کا خاتمہ ہوجانا چاہئے۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے واضح کیا انکم ٹیکس قوانین میں اولمپک کھیلوں میں حاصل انعامی رقم پرٹیکس کا ذکرنہیں ہے۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل وصول کر لیا
قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔
ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ روپے ہے اور اس پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔