ٹیسٹ سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی

’ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

بنگلہ دیش ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا جبکہ پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ کو ٹیم پہلے بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین دن پریکٹس کے بعد اسلام آباد جائے گی۔

طلبہ کا الٹی میٹم ، بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں