پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل وصول کر لیا۔
پاکستان نے40سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا،گولڈ میڈل دینے کی تقریب میں ارشد ندیم نے قومی پر چم بلند کردیا،تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
ارشد کو ہم گاؤں میں ’’روسی ٹریکٹر‘‘ بلاتے ہیں،بھائی شاہد
گرینڈا کے انڈر پیٹرسن کو کانسی کا تمغہ دیا گیا،دوسرے نمبر پرآنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔
ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں92.97تھرو پھینک کر تاریخ رقم کی،ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا اور انڈر پیٹرسن کے ساتھ سیلفی بھی بنائیں۔
دوسری جانب چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ ارشد ندیم کو تربیت ،ویزا اور دیگرمعاملات میں مسائل کاسامنا تھا،وزیراعظم نے ارشد ندیم کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کیےتھے۔
نیرج کی والدہ نے ارشد ندیم کوبیٹا کہہ کر کھیل کی اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ کیا،مودی
ہم نیوزکے پروگرام’’ صبح سے آگے ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ارشدندیم کودرمیان میں بھی معاونت فراہم کی تھی ،1992میں نوازشریف نے ٹیم کو باہربھیجا تھا۔
ارشد ندیم کی جیت پر وزیراعظم کی آنکھوں میں آنسوآئے،وزیراعظم شہبازشریف ارشد ندیم کو انعام بھی دیں گے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
شہبازشریف اور نوازشریف نے ہی ملک میں پی ایس ایل کا آغاز کیا،اسپورٹس ایک صنعت ہے جس کواہمیت دینی چاہیے۔